the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جھوٹ اور معاشرے کی تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے ایک ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹویٹر کو درست طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے حقیقی فائدہ مل سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کو غیر ضروری اور فضول امور کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث وہ اب تمام برائیوں اور تباہی کی جڑ بن چکا ہے۔ انہوں



نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے معلومات کا قابل اعتماد ذریعہ سمجھتی ہے لیکن درحقیقت اب یہ جھوٹ اور غلط بیانی کا ذریعہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی مرد وخواتین کی بڑی تعداد اپنے اسمارٹ فونز پر ٹویٹر کا استعمال کرتی ہے، اس طرح یہ ان کے آزادی اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہے تاہم سعودی عرب میں ٹویٹر یا سماجی روابط کی دوسری ویب سائٹس پر نامحرم مرد وخواتین کے درمیان روابط کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور علمائے کرام اس کی مسلسل حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Hafiz Abdul faheem Says:
Subhanallah Mufti Azam Soudi Ka Kahna Bilkul Sach Hai Tutre Mashere ki Burayoun ki jadd Hai Hamen Muslim mashere ko is se Bachna chaye warna allah koi azab na bheje

Comment posted on October 23 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.